سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث پولیس کے مزید 5 اعلیٰ افسران برطرف


سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث پولیس کے مزید 5 اعلیٰ افسران برطرف

حکومت پنجاب نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث پولیس کے مزید 5 اعلیٰ افسران کو عہدوں سے ہٹادیا

حکومت پنجاب نے سانحہ ماڈل ٹاون کے تناظر میں پولیس کے مزید 5 اعلیٰ افسران کو عہدوں سے ہٹانےکا اعلان کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پنجاب میں حال ہی میں تعینات ہونے والے آئی جی پولیس امجد جاوید سلیمی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے دو روز بعد ہی 17 اکتوبر کو سانحہ ماڈل ٹاون میں ملوث 116 پولیس اہلکاروں کو عہدوں سے ہٹایا تھا جن میں ڈی ایس پی، انسپکٹرز، انچارج انویسٹی گیشن سمیت تمام اہلکاروں کو پولیس لائن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا جب کہ اسی تناظر میں 4 ایس پیز کا پہلے ہی تبادلہ کیا جا چکا۔

جیونیوز کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاون کے تناظر میں ایس ایس پی اور ایس پی رینک کے مزید 5 افسران کو او ایس ڈی بنایا گیا ہے۔

او ایس ڈی بنائے جانے والے افسران میں معروف واہلہ، طارق عزیز، عبدالرحیم شیرازی، آفتاب پھلروان اور عمران کرامت بخاری شامل ہیں۔ ہٹائے جانیوالے چند پولیس افسران ایف آئی اے اور موٹروے میں تعینات ہیں۔سابق آئی جی پنجاب طاہر خان نے ان افسران کو عہدے سے ہٹانے کے بجائے ٹرانسفر کردیا تھا لیکن نئے آئی جی پنجاب نے انہیں عہدوں سے ہٹایا ہے۔

 سانحہ ماڈل ٹاون میں ملوث چند پولیس افسران ایف آئی اے اور موٹروے میں تعینات ہیں جب کہ کچھ افسران کورس پر ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری