عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر فوری نوٹس لے، ملیحہ لودھی


عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر فوری نوٹس لے، ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پرعالمی برادری کے فوری ردعمل کی ضرورت ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی بدترین پامالی انسانیت کے ضمیر پر دھبہ ہے۔

ملیحہ لودھی کا مزید کہنا ہے کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے سے مسلسل انکار بھارت کو کھلی چھوٹ کی مثال ہے، مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق پراقوام متحدہ کی رپورٹ نےبھارتی جرائم کوواضح کردیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت کے مطالبے پر بدترین تشدد اور مظالم کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری