اربعین حسینی کے موقع پر ہسپتالوں میں ہائی الرٹ کا حکم


اربعین حسینی کے موقع پر ہسپتالوں میں ہائی الرٹ کا حکم

سیکرٹری ہیلتھ پنجاب ثاقب ظفر نے آج چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے انتظامات کی ہدایت کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، آج چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر صوبہ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے ایک حکمنامے میں تمام ہسپتالوں میں ہائی الرٹ کا حکم دیا گیا ہے۔

 سیکرٹری ہیلتھ نے ہدایت کی کسی ہنگامی صورتحال میں ہر ہسپتال میں ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل سٹاف موجود رہے۔ ہر ہسپتال میں میڈیکل اور سرجیکل ایمرجنسی سے نمٹنے کے انتظامات ہونے چاہئیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری