موسمیاتی تغیر سے متأثرہ 10ممالک میں پاکستان 7 ویں نمبر پر


موسمیاتی تغیر سے متأثرہ 10ممالک میں پاکستان 7 ویں نمبر پر

عالمی موسمیاتی تغیر کے سبب پاکستان ٹاپ 10 ممالک کی فہرست میں 7ویں نمبر پر آگیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، زولوجیکل سوسائٹی آف لندن اور ڈبیلو ڈبیلو ایف کے اشتراک سے شائع ہونے والی لیونگ پلانیٹ رپورٹ کا سن 1998سے ہر دو سال کے بعد تواتر سے اجرا کیا جاتا ہے۔ 140صفحات پر مشتمل لیونگ پلانیٹ رپورٹ کی تیاری میں 11ممالک کے تقریبا 126ادارے اور 80کے قریب ماہرین ماحولیات کی آرا شامل کی جاتی ہیں جس کے مطابق عالمی موسمیاتی تغیر کے سبب پاکستان ٹاپ 10 ممالک کی فہرست میں 7ویں نمبر پر آگیا ہے۔

موسم گرما میں گرمی کا مسلسل بڑھتا پارہ اور سرد موسم میں بتدریج گرتے درجہ حرارت جیسی صورتحال  کے باعث تیزی سے پگھلتے برف کے ذخائر ( گلیشیر) نے سیلابوں کی شرح خوفناک حد تک بڑھا دی، سال بھر استعمال ہونے والے میٹھے پانی کے ذخائر تیزی سے ختم ہورہے ہیں، سندھ میں 2010 کا سپرفلڈ بھی موسمیاتی تبدیلی کے سبب آیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری