شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ میں 6 نومبر تک توسیع


شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ میں 6 نومبر تک توسیع

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ میں چھ نومبر تک توسیع کر دی گئی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے شہباز شریف کو احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش کیا گیا اور قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی وجہ سے شہباز شریف کے راہداری ریمانڈ میں نو نومبر تک توسیع کی استدا کی گئی جس کے بعد عدالت نے شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ میں چھ نومبر تک توسیع کر دی ہے۔

لاہور کی احتساب عدالت نے 29 اکتوبر کو شہباز شریف کا تین روزہ راہداری ریمانڈ دیا تھا جس کے بعد انہیں قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد لایا گیا تاہم لاہور کی احتساب عدالت سے حاصل کیا گیا راہداری ریمانڈ کی مدت آج ختم ہو گئی تھی، جس کی وجہ سے اسلام آباد احتساب عدالت سے مزید راہداری ریمانڈ لیا گیا۔

29 اکتوبر کو شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ میں تیسری بار توسیع کی گئی ہے۔

 لاہور کی احتساب عدالت نے سات نومبر تک توسیع دی جب کہ نیب کی جانب سے شہبازشریف کے جسمانی ریمانڈ میں 15 دن توسیع کی استدعا کی گئی تھی۔

شہبازشریف کو پانچ اکتوبر کو آشیانہ ہاوسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا تھا اور اب تک ان کے جسمانی ریمانڈ میں تین بار توسیع کی جا چکی ہے۔

احتساب عدالت نے چھ اکتوبر کو شہباز شریف کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں دس روز کے لیے نیب کے حوالے کیا تھا۔ بعد ازاں 16 اکتوبر کو بھی سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کی گئی تھی۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پر الزام ہے کہ انہوں نے پیپرا قوانین کے مطابق اور میرٹ پر ٹھیکہ حاصل کرنیوالی کمپنی چوہدری لطیف اینڈ سنز کا ٹھیکہ غیر قانونی طور پرمنسوخ کیا۔شہباز شریف پر یہ الزام ہے کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے من پسند افراد کو ٹھیکے دیے اور کروڑوں روپے کی کرپشن کی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری