وزیر اطلاعات کا بیان غیر ذمہ دارانہ تھا، چیف جسٹس


وزیر اطلاعات کا بیان غیر ذمہ دارانہ تھا، چیف جسٹس

چیف جسٹس میاں ثاقب نثارنے کہا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے غیر ذمہ دارانہ بیان دیا، کیا اس طرح بیان دیا جاتا ہے؟

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئی جی اسلام آباد کے تبادلے کے ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران اعظم سواتی اور فواد چوہدری کو بھی طلب کرلیا۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے از خود نوٹس کی سماعت کی، چیف جسٹس نے حکم دیا کہ متاثرہ بچوں کو بھی عدالت میں پیش کیا جائے۔
چیف جسٹس پاکستان نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ وزیر اطلاعات نے غیر ذمہ دارانہ بیان دیا، کیا اس طرح بیان دیا جاتا ہے، ایسا ہم سوچ بھی نہیں سکتے۔
جسٹس میاں ثاقب نثار نے مزید کہا کہ کوئی شک نہیں کہ وزیراعظم چیف ایگزیکٹو ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری