صوبہ پنجاب میں دفعہ 144نافذ، عوامی اجتماعات پر پابندی


صوبہ پنجاب میں دفعہ 144نافذ، عوامی اجتماعات پر پابندی

محکمہ داخلہ پنجاب نےدفعہ 144کے تحت پنجاب بھر میں عوامی اجتماعات پر پابندی لگا دی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پنجاب کے محکمہ داخلہ کے اعلامیے کے مطابق دفعہ 144 پنجاب میں 31 اکتوبر سے 10 نومبر تک نافذ العمل رہے گی۔


محکمہ داخلہ پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ دفعہ144 کے نافذالعمل رہنے کے عرصے کے دوران صوبے بھر میں دھرنوں، جلسے جلوسوں اور ریلیوں پر پابندی ہوگی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری