دنیابھرمیں شہدائے کربلا کا چہلم انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا


دنیابھرمیں شہدائے کربلا کا چہلم انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا

اسلامی جمہوریہ ایران، پاکستان،عراق، لبنان،بحرین، نائجیریا اور یمن سمیت دنیا بھر میں شہدائے کربلا کا چہلم انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منا یا گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران، پاکستان،ہند،ستان،عراق، لبنان،بحرین، نائجیریا اور یمن سمیت دنیا بھر میں شہدائے کربلا کا چہلم انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منا یا گیا۔

پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مجالس کا انعقاد کیا گیا اور جلوس نکالے گئے۔

کراچی:

ملک کے دوسرے شہروں کی طرح کراچی میں بھی چہلم امام حسین علیہ السلام مذہبی عقیدت احترام کے ساتھ منایا گیا، ،شہرمیں مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوکر امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں پراختتام پذیرہوا، جلوس کی سیکیورٹی کے لئے سخت اقدامات کئے گئے تھے۔

پشاو:

پشاو رمیں چہلم امام حسینؑ کے موقع پر مختلف اما م بارگا ہو ں سے بر آمد ہونے والے جلوس اپنے اپنے امام بارگا ہو ں پر اختتام پذیر ہوگئے،جلو سوں کے مو قع پر سکیورٹی کے سخت انتظا ما ت کیے گئے تھے۔

پشاور شہر کے تین علا قوں سے نکلنے والے ما تمی اور شبیہہ ذوالجناح کے جلوس اپنے مقر رہ راستو ں سے ہوتے ہوئے قصہ خوانی پہنچے۔ جلو س اپنے روایتی راستوں سے ہو تے ہو ئے واپس اپنے ہی اما م بارگا ہو ں پر اختتام پذ یر ہو گئے۔جلوس میں عزاداروں نے نو حہ خوانی کی اور اما م حسین ؑ کی قر با نی کو یاد کیا۔

گلگت بلتستان:

گلگت بلتستان میں بھی چہلم امام حسین علیہ السلام کے سلسلے میں سینکڑوں جلوس بر آمدکئے گئے، گلگت میں مرکزی جلوس انجمن حسینیہ نگر سےبرآمد ہوکر مرکزی جامع مسجد پر اختتام پذیر ہوا، بلتستان ڈویژن کے چاروں اضلاع میں ایک ہزار سے زائد مقامات پر مجالس عزا اورجلوس برآمد کئے گئے۔

سکردو شہر اور مضافاتی علاقوں سے علم، تعزیہ اور ذوالجناح کے دو درجن سے زائد ماتمی جلوس برآمد ہوئے جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے شبیہہ قتل گاہ شریف پہنچ کر زیارت شہدائے کربلا بجا لانے کے بعد واپس اپنے اپنے امام بارگاہوں میں مغرب کے بعد اختتام پذیر ہو گئے۔

چکوال:

ملک بھر کی طرح چکوال میں بھی شہدائے کربلا کا چہلم نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔چکوال کی چاروں تحصیلوں میں 80 سے زائد مقامات پر جلوس برآمد ہوئے۔ اور مجالس منعقد ہوئی ۔تعزیے کا سو سالہ جلوس مسجد باقر شہانی سے برآمد ہوا اور مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مسجد باقر شہانی پر اختتام پزیر ہو گیا۔ جلوس میں نوحہ خوانوں نے نوحہ خوانی کر کے اور ماتم داروں نے ماتم داری کر کے شہدائے کربلا کو پرسہ پیش کیا۔ جبکہ جلوس میں عزاداروں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔

چہلم شہدائے کربلا کے جلوس اور مجالس کیلیئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔dpo چکوال نے روٹس کی خود نگرانی کی۔ جبکہ جلوس کے داخلی اور خارجی راستوں کو مکمل سیل کیا گیا ۔کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کیلیئے فوج بھی ہائی الرٹ تھی۔ جبکہ جلوسوں کی cctv کیمروں کے زریعے مانیٹر کیا جاتا رہا۔

میانوالی:

میانوالی کے تاریخی گاؤں کالاباغ میں چہلم سید الشداء کے سلسلہ میں امام بارگاہ سید کرم حسین سے جلوس مقررہ راستوں پر رواں دوآں ہے،جو قدیمی راستوں سے ہوتا ہوا دربار سید بہادر حسین شاہ اختتام پذیرہو گیا۔

سندھ:

 

سندھ بھر کی طرح ضلع بدین میں بھی چہلم شہدائے کربلا مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، مرکزی جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوے بعد مغربین امام بارگاہ کاشانہ زینبہ پر اختتام پذیر ہوگیا۔

راولپنڈی:

راولپنڈی میں چہلم امام حسین علیہ السلام کے مرکزی جلوس میں خواتین عزاداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، عزاداروں نے نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کر کے شہدائے کربلا کو پرسہ پیش کیا۔

چہلم شہدائے کربلا کا مرکزی جلوس راولپنڈی امام بارگاہ عاشق حسین سے برآمد ہوا، جلوس میں خواتین عزاداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی،خواتین کا کہنا ہے کہ میدان کربلا میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین اور بچوں نے بھی لازوال قربانیاں دیں اور داستان رقم کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں منگل کو اربعین حسینی کے دن صبح سے ہی تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کا سلسلہ جاری رہا

مساجد، امام باگارہوں اور دوسرے مقدس مقامات پر مجالس عزا کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ جہاں علمائے کرام اور ذاکرین عظام سیدالشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپ کے اصحاب باوفا کی شہادت پر روشنی ڈالی اور آپ کے فضائل و مصائب بیان  کئے۔

 ایران کے تمام شہروں میں جلوس ہائے عزا برآمد  ہوئے۔ جن میں سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کے عزادار نوحہ خوانی اور سینہ زنی کا سلسلہ جاری رہا۔

ادھر کربلائے معلیٰ میں دنیا کا سب سے بڑا اجتماع ہوا جس میں دنیا بھر سے لاکھوں عزاداروں نے شہدائے کربلا کا چہلم نہایت عقیدت و احترام سے منایا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری