بنگلادیشی حکومت نے روہنگیا مسلمانوں کو نومبر سے وطن واپس بھیجنے کا اعلان کردیا


بنگلادیشی حکومت نے روہنگیا مسلمانوں کو نومبر سے وطن واپس بھیجنے کا اعلان کردیا

بنگلادیشی حکومت نے میانمار سے ہجرت کرکے آنے والے لاکھوں روہنگیامسلمانوں کو وسط نومبرسے ان کے وطن واپس بھیجنے کا اعلان کر دیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بنگلا دیشی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ روہنگیا مہاجرین کی واپسی وسط نومبر سے شروع ہو جائے گی، دونوں ملکوں کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کو بحفاظت وطن منتقل کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں۔

 بنگلادیش کی جانب سے یہ اہم فیصلہ ڈھاکا میں میانمار کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کے بعد سامنے آیا۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ میانمارکےصوبے راکھائن کی صورتحال روہنگیامسلمانوں کی واپسی کیلئے سازگارنہیں۔

دوسری جانب بنگلا دیش میں روہنگیا مسلمانوں کے لیڈر کا کہنا ہے کہ میانمارحکومت نے ان کی شہریت، حقوق، ان کے گھروں سے متعلق کچھ نہیں کیا، وہ واپس میانمار کیسے جا سکتے ہیں۔

روہنگیامسلمانوں نے بنگلادیشی حکومت سے مطالبہ کیا ہے انہیں جبری ملک بدر نہ کیا جائے، کیونکہ میانمار مسلمانوں کے لئے نہایت خطرناک ملک بن چکا ہے۔

خیال رہے کہ بنگلا دیش میں 7لاکھ سے زائد روہنگیا مہاجرین سکونت پذیر ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری