بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،بڑی مقداری میں اسلحہ برآمد


بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،بڑی مقداری میں اسلحہ برآمد

صوبہ بلوچستان کے علاقے پشین میں سیکیورٹی فورسز نے گاڑی سے بڑی مقدار میں اسلحہ وایمونیشن،لیویز کی یونیفارم برآمد کرکے 6مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر پشین اورنگزیب بادینی کی خصوصی ہدایت پر لیویز نے سرخاب کےعلاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ایک سرف گاڑی کو روک کر اس کی تلاشی لی تو گاڑی سے 7ایس ایم جی،6کلاشنکوف،7لیویز کی ٹوپیاں، لیویزیونیفارم برآمد کرکے گاڑی میں سوار 6مشکوک افراد کو حراست میں لے لیاجبکہ گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی۔

ڈپٹی کمشنر پشین نے لیویز کی بروقت کارروائی پر لیویز فورس کی مذکورہ ٹیم کیلئے نقد انعام اور سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری