وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب، وزیراعظم کے دورہ چین کے متعلق مشاورت کا امکان


وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب، وزیراعظم کے دورہ چین کے متعلق مشاورت کا امکان

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا،جس میں دورہ چین سمیت اہم امورپرمشاورت کی جائے گی

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران ملک کی سیاسی و معاشی صورت حال پر غور کیا جائے گا جب کہ کابینہ کو وزیراعظم کے دورہ چین سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آسیہ بی بی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال بھی زیر غور  آنے کا امکان ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے آسیہ بی بی سے متعلق فیصلے کے بعد ملک بھر میں مذہبی جماعتوں کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے جس کے باعث تعلیمی ادارے بند اور سڑکیں بند ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری