صوبہ بلوچستان میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی 35گاڑیاں 3 کروڑ 41 لاکھ میں نیلام


صوبہ بلوچستان میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی 35گاڑیاں 3 کروڑ 41 لاکھ میں نیلام

صوبہ بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے علاقائی دفترکی 35 گاڑیاں 3کروڑ 41لاکھ 32ہزار روپے میں نیلام کر دی گئیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، حکومت کی جانب سے غیرضروری اخراجات کم کرنے کی پالیسی پر عمل درآمد کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت اب تک این ایچ اے کی مجموعی طور پر182 گاڑیاں20کروڑ 92لاکھ روپے سے زائد میں نیلام کی جاچکی ہیں۔
حکومت کی بچت مہم کے سلسلہ میں این ایچ اے نے مجموعی طور219 گاڑیاں نیلامی کیلئے مختص کی ہیں،جن میں42لگژری گاڑیاں بھی شامل ہیں۔
این ایچ اے کے جن دفاتر میں گاڑیاں نیلام کی جاچکی ہیں،ان میں ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کے علاوہ پشاور،ایبٹ آباد، لاہور ،ملتان،سکھر ،کراچی اور کوئٹہ شامل ہیں۔جبکہ اس سلسلہ کی آخری نیلامی این ایچ اے کے گلگت آفس میں 5،نومبر کو ہوگی جس میں 20 گاڑیاں نیلام کی جائیں گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری