مغربی افغانستان میں عزاداران حسینی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، 1شہید متعدد زخمی


مغربی افغانستان میں عزاداران حسینی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، 1شہید متعدد زخمی

افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ مغربی افغانستان میں دہشت گردوں نے عزاداران امام حسین علیہ السلام پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں 1 عزادار شہید اورمتعدد دیگرشدید زخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اربعین حسینی کے موقع پر صوبہ ہرات سے کربلائے معلیٰ جانے والے ایک قافلے پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی۔
افغان حکام نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے فائرنگ کے نتیجے میں ایک عزادار شہید اور 5 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ افغان حکام کی بے توجہی اور غفلت کی وجہ سے ہر سال اس قسم کے دلخراش واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔
خیال رہے کہ فائرنگ میں زخمی ہونے والے عزاداروں کو علاج معالجے کے لئے ایران کے شہر مشہد مقدس کے اسپتال منتقل کئے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری