گلگت بلتستان کو عالمی سطح پر متنازعہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، حکومت دو ہفتوں میں اہم فیصلہ کرے، چیف جسٹس


گلگت بلتستان کو عالمی سطح پر متنازعہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، حکومت دو ہفتوں میں اہم فیصلہ کرے، چیف جسٹس

چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے لوگ بھی پاکستانی ہیں،ان کی حیثیت کا تعین کرنا عالمی تناظرمیں بھی ضروری ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے لوگ بھی پاکستانی ہیں،ان کی حیثیت کا تعین کرنا عالمی تناظرمیں بھی ضروری ہے۔ اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ برطانوی ادارےنےآرٹیکل لکھااوراسےمتنازع بنانےکی کوشش کی،حکومت فیصلہ نہیں کرناچاہتی توہم مقدمہ سن کرفیصلہ کردیتےہیں۔
سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے کی۔
چیف جسٹس نے اس موقع پر اپنے ریمارکس میں کہا کہ اکتوبرمیں حکومت کوموقع دیا کہ فیصلہ کرلے، ہمیں مداخلت نہ کرنی پڑے۔ جو بھی فیصلہ کرناہے ہمارے کندھےپر رکھ کر کرلیں ہم بیٹھے ہیں۔
اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ حکومت ابھی نئی ہے، اس موضوع پر کام کرنے کا موقع نہیں ملا۔ اس پر جسٹس گلزار کا کہنا تھا کہ حکومتیں بدلنےسےقومی مفادکی پالیسیاں تبدیل نہیں ہوتیں۔
چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ برطانوی کابینہ ہفتےمیں2اجلاس کرتی ہے۔ جس پر اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ ہم بھی ہفتےمیں2اجلاس کررہےہیں۔
اٹارنی جنرل نے عدالت سے درخواست کی کہ موقع اوردےدیں معاملہ کابینہ میں پیش کرادوں گا۔عدالت نےاٹارنی جنرل کی استدعا قبول کرتے ہوئے 2ہفتے کی مہلت دے دی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری