ازبک وزیر خارجہ ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے


ازبک وزیر خارجہ ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے

ازبکستان کے وزیر خارجہ عبد العزیز کاملوف ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، دفتر خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ازبک وزیر خارجہ عبد العزیز کاملوف ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
دفتر خارجہ کے مطابق ازبک وزیر خارجہ اپنے ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق ازبکستان اور پاکستان کے درمیان دفتر خارجہ میں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔ بعد ازاں ازبک وزیر خارجہ وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے۔
خیال رہے کہ رواں سال ازبک وزیر خارجہ کا یہ دوسرا دورہ پاکستان ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری