دہلی کی فضا انتہائی آلودہ، ’’ایمرجنسی‘‘ نافذ


دہلی کی فضا انتہائی آلودہ، ’’ایمرجنسی‘‘ نافذ

دہلی اور اس کے قرب و جوار میں جمعہ کی صبح فضائی آلودگی کی سطح خطرناک حد تک نیچے پہنچنے کے بعد 10 دنوں تک ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ نے اس سلسلے میں لوگوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

فضائی آلودگی کو دیکھتے ہوئے دہلی حکومت نے کہا کہ پرائیویٹ گاڑیوں کو کنٹرول کرنے کے لیے طاق-جفت منصوبے نافذ کئے جائیں گے۔دہلی کی آب و ہوا گزشتہ کئی دنوں سے خطرناک حد تک آلودہ  ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے مقرر ماحولیاتی آلودگی کنٹرول اتھارٹی (ای پی سی اے) نے یکم نومبر سے تعمیرات جیسی مختلف سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ساتھ ہی دہلی کے باشندوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ آئندہ 10 دن تک پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کریں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری