مولانا طارق جمیل آج احتجاج کرنیوالوں سے بات کریں گے، رائے ونڈ کی تبلیغی اجتماع کی ترجمان


مولانا طارق جمیل آج احتجاج کرنیوالوں سے بات کریں گے، رائے ونڈ کی تبلیغی اجتماع کی ترجمان

پنجاب کے مختلف شہروں سے لاکھوں شرکاء پہلے مرحلے کے اجتماع میں شرکت کے لئے پہنچ گئے ہیں، نمازِ جمعہ کے بعد مولانا طارق جمیل خطاب کریں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،رائے ونڈ میں پولیس کی بھاری نفری کے علاوہ تبلیغی جماعت کی ڈنڈا بردار فورس بھی سیکیورٹی پر مامورہے۔

نمازِ جمعہ کے وقت زیادہ لوگوں کی آمد متوقع ہے،اجتماع کا پہلامرحلہ 4نومبر تک جاری رہے گا ، سیکیورٹی کےبھی فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، شرکاء کی چیکنگ کے لئے واک تھروگیٹس اور کلوز سرکٹ کیمرے نصب کر دیئے گئے ہیں۔

ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے بتایاکہ اجتماع گاہ میں 6ڈسپنسریاں فعال کرنے کے علاوہ 10 بیڈز پرمشتمل عارضی اسپتال بھی قائم کردیا گیا ہے، جبکہ ٹریفک کی روانی، پارکنگ اور صفائی ستھرائی کے بھی بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

رائے ونڈ  کی تبلیغی اجتماع کی ترجمان نے کہا کہ  آج نمازِ جمعہ کے بعد مولانا طارق جمیل خطاب کریں گے_

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری