وزیر اعظم عمران خان آج چینی صدر سے اہم ملاقات کریں گے


وزیر اعظم عمران خان آج چینی صدر سے اہم ملاقات کریں گے

وزیر اعظم عمران خان آج چینی صدر شی جین پنگ سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں پاک چین تعلقات،علاقائی امن و استحکام،معاشی تعاون پر گفتگو ہوگی۔

پاکستانی وزیر اعظم کی دورہ چین میں اہم ترین ملاقاتیں آج ہوگی، عمران خان آج چینی صدر شی جین پنگ سے ملاقات کریں گے، ملاقات پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے ہوگی، جس میں پاک چین تعلقات،علاقائی امن و استحکام اور معاشی تعاون پر گفتگو ہوگی۔

دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہوگی، جس میں اسٹریٹیجک تعلقات کی بہتری کیلئے باہمی شراکت داری کے فروغ کے آمور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیراعظم ایشین انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے، ملاقات میں پاکستان میں اقتصادی تعاون اور معاشی ترقی پر بات چیت ہو گی جبکہ کمیونسٹ پارٹی کے انٹرنیشنل وزیر سے بھی آج ہی ملاقات ہوگی۔

گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کے بیجنگ پہنچنے پر ان کا بھرپور استقبال کیا گیا، پاکستان میں چینی سفیراورچینی وزیرٹرانسپورٹ نے ان کا استقبال کیا۔

وفاقی وزرا شاہ محمود، اسد عمر، خسرو بختیار، شیخ رشید، مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد، وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری