پاکستان کے مختلف شہروں کو ملانے والی اہم سڑکیں بند


پاکستان کے مختلف شہروں کو ملانے والی اہم سڑکیں بند

پاکستان کے مختلف شہروں کو ملانے والی اہم سڑکیں بند ہونے سے کئی شہروں کے درمیان چلنے والاٹریفک معطل ہوگیا ہے، چھوٹے بڑے شہروں میں چلنے والے ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے صنعتی شہر حب اور کراچی کے درمیان ٹریفک معطل ہے جبکہ حیدر آباد اور کراچی کے درمیان بھی ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ہے۔

حیدرآباد شہر کے چار مختلف مقامات قاضی عبدالقیوم روڈ، باچاخان روڈ، مکی شاہ سڑک پر ٹریفک معطل ہے، داخلی مقام حیدر چوک پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

نواب شاہ میں کچہری روڈ آمدورفت کے لیے بند ہے، لاڑکانہ میں جناح باغ چوک پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔

گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ چندا قلعہ چوک ٹریفک کے لیے بند ہے، کامونکی سٹی چوک، وزیرآباد اور تتلےعلی چوک میں مرکزی شاہراہیں بند ہیں، سیالکوٹ کے داخلی راستے، ڈسکہ ،پسرور اور سمبڑیال روڈ ٹریفک کے لیے بند ہیں۔

سرگودھا میں میانوالی اور خوشاب کے درمیان ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے، بورے والا میں لاری اڈہ سے لاہور روڈ، چیچہ وطنی روڈ کی جانب جانے والے راستے بند ہیں۔

ملتان میں بہاول پور بائی پاس، لاہور ،ڈی جی خان اور کراچی جانے والی بین الصوبائی شاہراہ بند ہے۔

بہاولپور میں ختم نبوت چوک اور سرکلر روڈ پر ٹریفک معطل ہے جبکہ بھکر میں منکیرہ جھنگ روڈ اور چاندنی چوک ایم ایم روڈ ٹریفک کے لیے بند ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری