پاکستان بھر میں حالات کنٹرول میں ہیں،فواد چودھری


پاکستان بھر میں حالات کنٹرول میں ہیں،فواد چودھری

فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کیے گئے پیغام میں کہا، 'ملک بھر میں حالات کنٹرول میں ہیں، مظاہرین کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں'_

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت عوام کی زندگی اور آزادی کی ضامن ہے، مظاہرین کے خلاف آپریشن کی سوشل میڈیا پر خبریں غلط ہیں، حکومت تشدد کی راہ نہیں اپنانا چاہتی_

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری آج بھی مظاہرین کی قیادت سے مذاکرات کریں گے'۔

اس سے قبل اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے لکھا تھا، ' مظاہریں ریاست کے صبر کو اس کی کمزوری نہ سمجھا جائے، آئین اور قانون کی مکمل عملداری ہی عوام کا مفاد ہے اور ہم یہ فرض پورا کریں گے۔'

ان کا مزید کہنا تھا، 'وزیر اعظم کو صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھا جا رہا ہے اور چین کے اہم دورے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ناکام ہوگی۔'

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری