مولانا سمیع الحق قاتلانہ حملے میں جاں بحق


مولانا سمیع الحق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

راولپنڈی میں جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق پر گھر میں قاتلانہ حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں مولانا جاں بحق ہوگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مولانا سمیع الحق کے بیٹے حمیدالحق نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ان کے والد کو چھریوں کے وار کرکے قتل کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق جب مولانا سمیع الحق پر حملہ ہوا وہ اپنے گھر میں اکیلے تھے۔

ان کی لاش کو قریبی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر جے یو آئی پشاور مولانا حصیم نے بھی مولانا سمیع الحق کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری