خادم حسین رضوی، افضل قادری کے دھرنے اور تقاریر لاہور لائی کورٹ میں چیلنچ


خادم حسین رضوی، افضل قادری کے دھرنے اور تقاریر لاہور لائی کورٹ میں چیلنچ

آسیہ بی بی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ خادم حسین رضوی اور رہنما پیر افضل قادری کے دھرنے اور تقاریر لاہور لائی کورٹ میں چیلنچ کردی گئی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسیہ بی بی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ خادم حسین رضوی اور رہنما پیر افضل قادری کے دھرنے اور تقاریر لاہور لائی کورٹ میں چیلنچ کردی گئی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہین مذہب کیس میں مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی سزائے موت کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں بری کرنے کا حکم دیا تھا۔

تاہم مذکورہ فیصلے کے خلاف ملک بھر میں مذہبی جماعتوں نے احتجاج کا سلسلہ شروع کردیا تھا اور اسی دوران پیر افضل قادری کی جانب سے ایک ویڈیو میں حکومت، فوج اور عدلیہ کے خلاف توہین آمیز جملے کہے گئے۔

ملک کی مجموعی صورتحال پر وزیر اعظم عمران خان کو بھی قوم سے خطاب کرنا پڑا تھا اور اپنے خطاب میں انہوں نے کہا تھا کہ سپریم کورٹ کے ججز نے آئین کے مطابق فیصلہ دیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں ٹی ایل پی کے رہنماؤں کے خلاف درخواست عبداللہ ملک ایڈووکیٹ نے دائر کی۔

دائرکردہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پیر افضل قادری اور خادم حسین رضوی کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائے۔

درخواست گزار عبداللہ ملک ایڈووکیٹ نے کہا کہ پیر افضل قادری اور خادم حسین رضوی کی تقاریر نشر کرنے اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر پابندی لگائی جائے۔

انہوں نے موقف اختیار کیا کہ دونوں رہنماوں کی جانب سے سپریم کورٹ اور پاک فوج کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے۔

درخواست میں پنجاب حکومت، آئی جی پنجاب، خادم حسین رضوی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری