وزیراعظم،صدرمملکت اور دیگر سیاسی شخصیات کی جانب سے مولانا سمیع الحق پرقاتلانہ حملے کی شدید مذمت


وزیراعظم،صدرمملکت اور دیگر سیاسی شخصیات کی جانب سے مولانا سمیع الحق پرقاتلانہ حملے کی شدید مذمت

صدر مملکت عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے مولانا سمیع الحق پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ملک کے لیے بڑا سانحہ قرار دے دیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ صدر مملکت نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا سمیع الحق کا قتل انتہائی افسوسناک ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے مولانا سمیع الحق کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ ملک ایک جید عالم دین اور اہم سیاسی رہنما سے محروم ہوگیا۔

وزیراعظم نے مولانا سمیع الحق کے قتل کی فوری تحقیقات کا حکم بھی جاری کردیا۔

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے مولانا سمیع الحق کے قتل پر ردعمل دیتے ہوئے اسے کھلی دہشت گردی قرار دے دیا۔

انہوں نے مولانا سمیع الحق کے پیروکاروں کو صبر کرنے کی بھی تلقین کی۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے بھی واقعے پر رنج اور غم کا اظہار کرتے ہوئے قاتلوں اور حملے کے ماسٹر مائنڈز کو گرفتار کرکے منطقی انجام تک پہنچانے کا مطالبہ کردیا۔

شیعہ علما کونسل کے سربراہ علامہ ساجد نقوی نے مولانا سمیع الحق کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے، مولانا سمیع الحق کی ملک و قوم کے لئے خدمات نمایاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال افسوسناک ہے، حکومت عوامی تحفظ کو یقینی بنائے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری