مظاہرین اور حکومت کے مابین مذاکرات کامیاب


مظاہرین اور حکومت کے مابین مذاکرات کامیاب

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) اور حکومت کے مابین مذاکرات کے تحت آسیہ بی بی کا نام فوری طور پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کے لیے قانونی کارروائی عمل میں لائے جائے گی۔

تسنیم خبررساں ادارے نے ریڈیو پاکستان کے حوالےسے بتایاہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) اور حکومت کے مابین مذاکرات کے تحت آسیہ بی بی کا نام فوری طور پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کے لیے قانونی کارروائی عمل میں لائے جائے گی۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ٹی ایل پی اور حکومت کے درمیان کامیاب مذاکرات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب میں منعقد مذاکراتی اجلاس صبح سے جاری تھا۔

معاہدے پر وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری، پنجاب کے وزیرقانون راجا بشارت، سرپرست اعلیٰ تحریک لیبک پیر محمد افضل قادری اور مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک لیبک محمد وحید نور کے دستخط موجود ہیں۔

علاوہ ازیں فریقین کے مابین 5 نکات پر مشتمل معاہدہ طے پاگیا، جس کے تحت وفاقی حکومت آسیہ بی بی کے خلاف دائر اپیل پر اعتراض نہیں اٹھائے گی۔

معاہدے کی رو سے حکومت آسیہ بی بی کا نام فوری طور پر ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے قانونی کارروائی عمل میں لائے گی۔

اگر تحریک لبیک آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف مزید شہادتیں لاتی ہے تو اسے قانونی چارہ جوئی میں شامل کیا جائےگا۔

معاہدے کے مطابق 30 اکتوبر کے بعد احتجاج میں گرفتار ہونے والے تمام افرادکو رہا کیا جائے گا۔

تحریک لیبک نے عوام کو درپیش پریشانی اور مشکلات پر معذرت کی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری