امریکا کا ایران پر نئی اقتصادی پابندیوں کا اعلان


امریکا کا ایران پر نئی اقتصادی پابندیوں کا اعلان

امریکی حکومت نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف نئی اقتصادی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امریکی حکام نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف نئی اقتصادی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے اقتصادی پابندیوں کا اطلاق برروز پیر (5 نومبر) سے شروع ہوگا۔

امریکی پابندیوں کے دائرہ کار میں ایران کے توانائی، فنانشل اور جہاز رانی کے شعبہ جات شامل ہوں گے۔

 یاد رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے اپنے اتحادی ممالک کی تجاویز اور مشوروں کو رد کرتے ہوئے 8 مئی کو ایران کے ساتھ عالمی معاہدہ منسوخ کردیا تھا جو 2015 میں اس وقت کے امریکی صدر باراک اوباما نے دیگر عالمی طاقتوں بشمول برطانیہ، چین، فرانس، جرمنی، روس اور ایران کے مابین طے پایا تھا۔

خیال رہے کہ یورپی یونین میں شامل ممالک نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مذکورہ فیصلے کو افسوس ناک قرار دیا جبکہ اسرائیل، سعودی عرب اور بحرین کی جانب سے امریکی صدر کے فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا تھا۔

مائیک پومپیو نے کہا کہ ترکی، اٹلی، بھارت، جاپان اور جنوبی کوریا سمیت 8 ممالک کو ایران کے ساتھ محدود مدت کے لیے ایرانی پیٹرولیم مصنوعات درآمد کرنے کی اجازت ہوگی جس پر بعدازاں مکمل پابندی ہوگی۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ محدود مدت کا دورانیہ 6 ماہ پر مشتمل ہوگا اور ایران اہم ترین عوامی اشیاء پر معین کردہ حد سے زیادہ خرچ نہیں کر سکے گا۔

پومپیو نے کہا کہ 8 ممالک میں سے 2 ممالک پر ایک ہفتے کے اندر ہی مکمل لین دین پر پابندی ہوگی۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری