ایران میں بڑے پیمانے پرجیٹ لڑاکا طیارے بنانے والے کارخانے کا افتتاح + تصاویر


ایران میں بڑے پیمانے پرجیٹ لڑاکا طیارے بنانے والے کارخانے کا افتتاح + تصاویر

اسلامی جمہوری ایران نے مقامی طور پر تیار کردہ پہلے جنگی جہاز ’کوثر‘ کے کامیاب تجربے کے بعد بڑے پیمانے پر طیارے بنانے والے والے کارخانے کا افتتاح کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کچھ عرصہ قبل چوتھی جنریشن کے 'کوثر' طیارے کی رونمائی تہران میں قومی دفاعی صنعت کی نمائش کے دوران کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ 'کوثر طیارہ مکمل طور پر مقامی سطح پر تیار کیا گیا ہے، جس میں ایڈوانس ایویونِکس اور کئی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے ریڈار کی ٹیکنالوجی بھی شامل ہے۔


جہاز کی عوامی سطح پر رونمائی کے بعد ایرانی صدر کا عوام سے خطاب میں کہنا تھا کہ 'جب میں دفاع کے لیے تیار رہنے کی بات کرتا ہوں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم دیرپا امن چاہتے ہیں، جبکہ اگر ہم تیار نہ ہوئے تو یہ جنگ کے استقبال کے مترادف ہوگا۔


واضح رہے کہ ایران کے وزیر دفاع عامر حاتمی نے کچھ عرصہ قبل مقامی طور پر جنگی جہاز کی تیاری مکمل ہونے کا اعلان کیا تھا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کی موجودگی میں ایرانی مسلح افواج نے دفاعی صنعت کے دن کی مناسبت سے مقامی سطح پرتیار کئے گئے " کوثر نامی" جنگی طیارہ کی رونمائی کی تھی یہ طیارہ جدید ترین ٹیکنالوجی ابونیک سے لیس ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری