ایران بھر میں امریکہ مردہ باد کے فلک شگاف نعرے


ایران بھر میں امریکہ مردہ باد کے فلک شگاف نعرے

اسلامی جمہوریہ ایران کی فضا عالمی استکبار کے خلاف " هیهات منا الذله" اور امریکہ مردہ باد کے نعروں سےگونج اٹھی_

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،13 آبان کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے اور اسی طرح عالمی سامراج سے نفرت و بیزاری کے اظہار کیلئے آج ایرانی عوام خاص طور سے طلباء و طالبات یوم اللہ کے موقع پر بڑی بڑی ریلیاں نکال کر ایک بار پھر بانی انقلاب اسلامی، شہداء اور اپنے اصولی موقف سے تجدید عہد کرنے کے ساتھ ساتھ امریکہ سے نفرت و بیزاری کا اظہار کی۔

قابل ذکر ہے کہ تیرہ آبان  انیس سو اناسی میں ایرانی طلباء نے، ایران کے اسلامی انقلاب کے خلاف امریکہ کی مختلف سازشوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے تہران میں امریکہ کے سفارت خانے ( جاسوسی کے اڈے)  پرقبضہ کیا تھا۔

ایران کے عوام ہر سال اسی مناسبت سے اس دن کو عالمی سامراج  سے مقابلے کے قومی دن  کے طور پر مناتے ہیں اور ہرسال سامراج کے خلاف اپنے اتحاد و یکجہتی اور قومی اقتدار کا مظاہرہ کرتے ہوئے سامراج مخالف فلک شگاف نعرے لگاتے ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری