کراچی: غیر قانونی احتجاج کے منتظمین سمیت مظاہرین کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ


کراچی: غیر قانونی احتجاج کے منتظمین سمیت مظاہرین کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

سندھ پولیس نے غیر قانونی احتجاج اور ریلیوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کے باعث کراچی میں معمولات زندگی 3 روز تک معطل رہے تھے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،سینڑل پولیس آفس میں انسپکٹرجنرل پولیس (آئی جی پی) ڈاکٹر سید کلیم امام کی سربراہی میں ہونے والے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔

کورنگی پولیس نے اسی کے تحت ایک فیکٹری کے چوکی دار کی شکایت پر درجن سے زائد مظاہرین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جو جبری طور پر صنعتی یونٹ کو بند کرنے اور اشتعال پھیلانے کی کوشش کر رہے تھے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے توہین رسالت کے مقدمے میں آسیہ بی بی کو بری کرنے کے خلاف کئی مذہبی جماعتوں کی جانب سے منظم دھرنوں کے پس منظر میں اجلاس منعقد کیا گیا تھا، شہر کے کئی علاقوں میں احتجاج سے شہر کے معمولات زندگی متاثر ہوئے تھے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ مزدوراور طالب علم سڑکوں کی بندش کے باعث اپنے کام اور اسکولوں میں حاضر نہیں ہو سکے۔

آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ ‘ضلعی انتظامیہ اور حکام کی مطلوبہ اجازت کے بغیر صوبہ سندھ میں کہیں گھی کسی بھی مقصد کے لیے جو شہری سہولیات کی کمی یا دیگر مسائل کے خلاف اگر کوئی ریلی نکالی گئی یا احتجاج کیا گیا تو اس طرح کے احتجاج کے منتظمین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی’۔

انہوں نے کہا کہ بغیر اجازت نکالی گئی کسی بھی ریلی کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری