پاکستان کو سعودی عرب کے پیکج کی پہلی قسط آئندہ ہفتے ملنے کا امکان


پاکستان کو سعودی عرب کے پیکج کی پہلی قسط آئندہ ہفتے ملنے کا امکان

پاکستان کو سعودی پیکج کی پہلی قسط ایک ارب ڈالر آئندہ ہفتے ملنے کا امکان ہے، پیکج کا مجموعی حجم6 ارب ڈالر ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بینکنگ سیکٹر ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سعودی عرب کے پیکج کی پہلی قسط آئندہ ہفتے ملنے کا امکان ہے، پہلی قسط کاحجم ایک ارب ڈالر ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے3 ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے جبکہ پیکج کامجموعی حجم 6 ارب ڈالر ہے۔

یاد رہے وزیر اعظم عمران خان کے دورے میں سعودی عرب نے پاکستان کو مشکل وقت سے نمٹنے کیلئے بڑا پیکج دے کر پی ٹی آئی حکومت اعتماد کا اظہار کیا اور پاکستان کیلئے بارہ ارب ڈالر کے ریلیف پیکج کا اعلان کیا تھا۔

خیال رہے وزیراعظم عمران خان 5 روزہ دورے پر چین میں موجود ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سےمجموعی طورپر6ارب ڈالرملنے کا امکان ہے، چین کی جانب سے ڈیڑھ ارب گرانٹ اورڈیڑھ ارب قرضہ دیا جائے گا جبکہ سی پیک کیلئے 3ارب ڈالر اضافی ملنے کا امکان ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری