پاک چین تجارت اب ڈالرکے بجائے مقامی کرنسی میں ہوگی


پاک چین تجارت اب ڈالرکے بجائے مقامی کرنسی میں ہوگی

پاکستان اور چین نے ڈالر کے بجائے اپنی کرنسیوں میں تجارت کا اعلان کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاک چین مشترکہ اعلامیےکے مطابق دونوں کے درمیان 15 معاہدوں پر دستخط ہوئے، اور دونوں ممالک ڈالر کے بجائے اپنی کرنسی میں تجارت کریں گے۔

پاکستان اور چین نے اتفاق کیا کہ اقوام متحدہ اور ایف اے ٹی ایف کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔ سی پیک کو درپیش خطرات سے بھرپور انداز میں نمٹنے اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور چین کی قیادت نے سی پیک منصوبوں پر جاری پیشرفت پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے اسے درپیش ہر طرح کے خدشات اور خطرات سے بھرپور انداز میں نمٹنے کا عزم کیا۔

پاکستان کی نیوکلیئرسپلائر گروپ کے ساتھ تعاون اور گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ چین نے کہا کہ نیوکلیئر سپلائر گروپ میں پاکستان کی شمولیت خوش آئند ہو گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری