سعودی شہزادہ خالد بن طلال 11ماہ بعد رہا کردیے گئے


سعودی شہزادہ خالد بن طلال 11ماہ بعد رہا کردیے گئے

سعودی حکومت نے شہزادہ خالد بن طلال کو 11 ماہ کی حراست کے بعد رہا کر دیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے سعودی ذرائع کے حوالےسے بتایا ہے کہ سعودی حکومت نے شہزادہ خالد بن طلال کو 11 ماہ کی حراست کے بعد رہا کر دیا ہے۔

سعودی میڈیا نے خالد بن طلال پر عائد الزامات اور انہیں کہاں رکھا گیا تھا، اس بارے میں تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔

اہل خانہ نے شہزادے کی رہائی کی تصدیق کی ہے تاہم سعودی حکومت کی جانب سے تاحال تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شہزادی ریم بنت الولید نے خالد بن طلال کی اہل خانہ کے ہمراہ تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ با اعتماد اور پُر مسرت نظر آرہے ہیں اور اپنے بیٹے کو گلے لگا رہے ہیں جو کافی برسوں سے کوما میں ہے۔ شہزادہ خالد بن طلال کے بھائی ولید بن طلال کو بھی کچھ عرصے قبل ہی رہا کیا گیا تھا۔

شہزادہ خالد بن طلال نے سعودی عرب میں گزشتہ سال کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کے اقدام کے خلاف تنقید کی تھی۔ کرپشن الزام میں زیر حراست ارب پتی شہزادے ولید بن طلال حکومت سے ڈیل طے پانے کے بعد رہا ہو کر آگئے تھے تاہم ان کی گرفتاری پر تنقید کرنے والے بھائی خالد بن طلال کو رہا نہیں کیا گیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری