ایران کی جانب سے شیخ علی سلمان کو عمر قید کی سزا سنانے کی شدید مذمت


ایران کی جانب سے شیخ علی سلمان کو عمر قید کی سزا سنانے کی شدید مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران نے بحرین کی نام نہاد عدالت کی جانب سے جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان کو عمر قید کی سزا دینے کی شدید مذمت کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران نے بحرین کی اپیلٹ کورٹ کی جانب سے نامور اپوزیشن رہنما اور الوفاق تحریک کے سیکریٹری جنرل شیخ علی سلمان کو عمر قید کی سزا دینے کی شدید مذمت کی ہے.

بہرام قاسمی کا کہنا ہے کہ بحرینی حکومت اغیار پر انحصار کرنے کے بجائے اپوزیشن کے ساتھ سنجیدگی سے مذاکرات کرے.

انہوں نے کہا کہ بحرینی حکومت اپنے شہریوں کے مطالبات پر غور کرتے ہوئے ان کے خلاف غیرمنصفانہ فیصلے اور احکامات سے گریز کرے.

یاد رہے کہ بحرینی کورٹ نے گزشتہ روز ملک کی بڑی اپوزیشن جماعت الوفاق تحریک کے سربراہ شیخ علی سلمان کی بریت کے حکم کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انھیں عمر قید کی ساز سنائی ہے.اس کے علاوہ سابق بحرینی پارلیمنٹ کے اراکین حسن سلطان اور علی الاسود کو بھی عمر قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں.

واضح رہے کہ  جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان اور بحرین کی پارلمینٹ میں جمعیت الوفاق کے دو سابق اراکین کے خلاف اپیل کورٹ نے اتوار کے روز کیس کی سماعت کی اور شیخ علی سلمان کے ساتھ ساتھ ان دونوں سابق پارلیمانی اراکین کے خلاف بھی عمر قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔

بحرین کی نام نہاد عدالت نے تینوں افراد پر قطر کے لئے جاسوسی کرنے کا الزام عائد کیا جبکہ کوئی ثبوت یا گواہ تک پیش نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ بحرین میں چودہ فروری دو ہزار گیارہ سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف پرامن احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جبکہ آل خلیفہ حکومت مخالفین کو طاقت کے بل پر کچلنے کی کوشش کر رہی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری