اسلام آباد میں عاطف مشال نئے افغان سفیر نامزد


اسلام آباد میں عاطف مشال نئے افغان سفیر نامزد

افغان حکومت کا کہنا ہے کہ عاطف مشال پاکستان میں نئے افغان سفیر ہوں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان حکومت نے عاطف مشال کی نامزدگی سے پاکستان کو آگاہ کردیا ہےانہیں ڈاکٹرعمر ذخیلوال کی جگہ سفیر تعینات کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عمر ذخیلوال نے بطور سفیر استعفیٰ دے کر چارج چھوڑ دیا ہے، پاکستان کی طرف سے رسمی منظوری کے بعد عاطف مشال کی تقرری کا اعلان کر دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ عاطف مشال افغان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں، انہوں نے ستمبر2018 میں کرکٹ بورڈ کی سربراہی سے استعفیٰ دیا تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری