40سال سے پاکستان لاکھوں افغان مہاجرین کا بوجھ برداشت کررہا ہے، ملیحہ لودھی


40سال سے پاکستان لاکھوں افغان مہاجرین کا بوجھ برداشت کررہا ہے، ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ 4 دہائیوں سے پاکستان نے لاکھوں افغان مہاجرین کو پناہ دے رکھی ہے جب کہ عالمی پناہ گزینوں کے بحران کے لیے بین الاقوامی اقدامات کی ضرورت ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پناہ گزینوں کا بحران عالمی مسئلہ ہے،  اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے مطابق 60 فیصد پناہ گزین 10 ملکوں میں رہ رہے ہیں، کم آمدنی والے ممالک 85 فیصد پناہ گزینوں کا بوجھ برداشت کررہے ہیں، بین الاقوامی برادری کا فرض ہے کہ وہ ان ممالک کی مدد کریں جو مہاجرین کو پناہ دیتے ہیں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ 4 دہائیوں سے پاکستان نے لاکھوں افغان مہاجرین کو پناہ دے رکھی ہے، عالمی پناہ گزینوں کے بحران کے لیے بین الاقوامی اقدامات کی ضرورت ہے، بے گھر افراد کی تعداد 25 اعشاریہ 4 ملین ہے جن میں خواتین کی آدھی سے زیادہ تعداد 18 سال سے کم ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری