جنوبی افغانستان میں طالبان کا افغان فوج پر حملہ متعدد اہلکار ہلاک


جنوبی افغانستان میں طالبان کا افغان فوج پر حملہ متعدد اہلکار ہلاک

جنوبی افغانستان میں طالبان کے مسلح افراد نے افغان سیکیورٹی فورسز پر حملہ کرکے متعدد فوجیوں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جنوبی افغانستان میں اتحادی فواج کے مرکز پر حملہ کرکے 10 اہلکاروں کو ہلاک اور 13 کو زخمی کردیاہے۔

افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان نے ''ترینکوت'' نامی علاقے میں افغان فوج اور پولیس کے مشترکہ مرکزپر حملہ کیا جس میں کم ازکم 25 اہلکار موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق طالبان نے مکمل طورپر فوجی مرکز کا کنڑول سنبھالنے کے بعد بھاری مقدارمیں اسلحے پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔

افغان وزارت دفاع نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے ترینکوت مرکز پر طالبان کے حملے کے بعد متعدد اہلکار لاپتہ ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری