جنوب مشرقی افغانستان کے ''خوگیانی'' شہرپر طالبان کا قبضہ


جنوب مشرقی افغانستان کے ''خوگیانی'' شہرپر طالبان کا قبضہ

جنوبی مشرقی افغانستان کے صوبے غزنی کے شہرخوگیانی پر طالبان نے قبضہ کرکے حکومت کو بے دخل کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے صوبے غزنی کے مشہور شہر خوگیانی پر طالبان کے مسلح افراد نے قبضہ کرلیا ہے۔

صوبائی کونسل کے رکن «نصیر احمد فقیری» کا کہنا ہے کہ شہرپر طالبان کے قبضے کے بعد تمام مواصلاتی نظام درھم برھم ہوگیاہے۔علاقے میں موبائل سروس اور انٹرنٹ مکمل طور پر بند ہوگیا ہے۔

نصیر احمد فقیری نے شہرپر طالبان کے قبضے کی تصدیق کی تاہم انہوں نے ہلاکتوں اور نقصانات کے بارے میں کچھ کہنے سے گریز کیا۔

دوسری طرف طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ خوگیانی شہرپر طالبان کے حملوں میں کم ازکم 18 افغان فوجی ہلاک اور 6 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ طالبان کے مسلح افراد نے صوبہ غزنی کے کئی علاقوں پر کچھ عرصہ قبل قبضہ کرلیا تھا۔

طالبان نے صوبہ غزنی کے مرکزی شہر پر بھی قبضہ کرلیا تھا تاہم افغان فوج شدید جھڑپوں کے بعد شہرکو دوبارہ آزاد کرانے میں کامیاب ہوئی تھی۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری