مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری مسلمان شہید


مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری مسلمان شہید

مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے کشمیری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیرمیں مظالم کی انتہا کردی ہے اور ضلع شوپیاں میں آپریشن کے دوران بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 نوجوانوں کوشہید کردیا۔

واضح رہے کہ جام شہادت نوش کرنے والے نوجوانوں کی شناخت  محمد ادریس سلطان اورعامر حسین کے نام سے ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں اب تک 5 سے زائد کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔

بھارتی فوج کی جانب سے انسانیت کے خلاف اپنے جرائم کو عالمی برادری سے چھپانے کےلیے محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران کیمیائی ہتھیاراستعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری