بھارت ظلم و جبر کے ذریعے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو نہیں دبا سکتا، پاک فوج


بھارت ظلم و جبر کے ذریعے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو نہیں دبا سکتا، پاک فوج

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے یوم شہدائے کشمیر پر اپنے بیان میں کہا ہےکہ بھارتی فوج جبر سے شہدا کی سیاسی جدوجہد نہیں دبا سکتی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یوم شہدائے کشمیر پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ بھارتی فوج جبر سے کشمیریوں کی سیاسی جدوجہد نہیں دبا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، شہدائے کشمیر کی قربانیاں رنگ لائیں گی

واضح رہے کہ 6 نومبر 1947 میں مہاراجا ہری سنگھ کے حامیوں، بھارتی فوج اور ہندو انتہاپسندوں نے ہجرت کرنے والے ہزاروں افراد پر مظالم کیے اور اُنہیں شہید کردیا تھا۔

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں کشمیری آج یوم شہداجموں منارہے ہیں، اس دن کے منانے کا مقصد حق خود ارادیت کے لیے شہدا کی قربانیوں کو یاد کرنا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری