ایران کو تنہا کرنے کی کوششیں قابل مذمت ہیں، ترک وزیرخارجہ


ایران کو تنہا کرنے کی کوششیں قابل مذمت ہیں، ترک وزیرخارجہ

ترکی کے وزیرخارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران پر امریکی نئی پابندیوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں ایران کو تنہا کرنے کی کوششیں قابل مذمت ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ترک وزیرخارجہ نے جاپان کے دارالحکوت ٹوکیومیں ایک پریس کانفرنس میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے  کہا کہ امریکا کی جانب سے ایران پر پابندیاں عائد کرنا دراصل ایرانی باشندوں کو سزا دینے کے مترادف ہے جو کہ نا حق ہے۔

ترک وزیرخارجہ چاوش اغلونےاسلامی جمہوریہ ایران کوخطےمیں تنہا کرنے کی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت کے ساتھ بات چیت کے ذریعے مسئلے کوحل کرنا زیادہ مناسب ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی اصولی طور پر ان پابندیوں کے خلاف ہے کیونکہ اس قسم کی پابندیوں سے کسی مسئلے کو حل نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ پابندیوں کی بجائے مذاکرات کا راستہ اپنایا جائے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری