مصری فٹبالر صلاح کا مجسمہ مذاق بن گیا


مصری فٹبالر صلاح کا مجسمہ مذاق بن گیا

مصر کی فٹبال ٹیم اور انگلش فٹبال کلب لیورپول کیلئے کھیلنے والے فٹبال اسٹار محمد صلاح کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے بنایا گیا مجسمہ شدید تنقید اور مذاق کا نشانہ بن گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،یہ مجسمہ مصر کے شہر شرم الشیخ میں ورلڈ یوتھ فورم میں پیش کیا گیا۔اس میں گول کے بعد محمد صلاح کے جشن منانے کا وہ معروف انداز دکھایا گیا ہے جس میں وہ ہاتھ پھیلا کر خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ مجسمہ صلاح سے کوئی مشابہت نہیں رکھتا بلکہ اسے دیکھ بعض فلمی کرداروں کی یاد آتی ہے۔

اس کا موازنہ گزشتہ سال مدیرہ ہوائی اڈے پر لگائے گئے کرسٹیانو رونالڈوکے مجسمے سے بھی کیا جا رہا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری