کویت میں جمعرات اور جمعہ کو بھی بارش کا امکان


کویت میں جمعرات اور جمعہ کو بھی بارش کا امکان

کویت میں جمعرات اور جمعہ کو بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،کویت کے تمام اسپتالوں کے علاوہ امدادی اداروں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے جبکہ شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کویت کے متعلقہ اداروں نے کہا ہے کہ جمعرات اور جمعہ کو بھی موسلادھار بارش کاامکان ہے جس کے باعث امدادی اداروں کو تیار رہنا چاہئے۔

مرکزی شاہراہوں پر جمع ہونے والے پانی کو صاف کرنے کی کوششیں جاری ہیں تاہم ابھی تک بیشتر سڑکیں ٹریفک کے لئے بند ہیں۔ کسی بھی ممکنہ ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لئے تمام اسپتالوں کو مستعد رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری طرف کویت پولیس نے کہا ہے کہ پیر اور منگل کے درمیانی شب ہونے والی بارش سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری