وزیراعظم عمران خان سے یمن کے سفیر کی ملاقات


وزیراعظم عمران خان سے یمن کے سفیر کی ملاقات

وزیر اعظم عمران خان نے یمن کے سفیر کی ملاقات کی، پاک یمن تعلقات اور مشرق وسطیٰ میں امن و سلامتی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے یمن کے سفیر محمد مطہرالعشبی نے ملاقات کی جس میں پاک یمن تعلقات، مشرق وسطیٰ میں امن وسلامتی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا_

ملاقات میں وزیراعظم نے یمنی قیادت کیلئے نیک خواہشات کا پیغام بھی ارسال کیا۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ وہ یمن تنازع کا پرامن اور قابل قبول حل چاہتے ہیں اور اگر فریقین رضامند ہوں تو پاکستان امن عمل کیلئے ثالثی کردار ادا کرسکتا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری