یمن میں آل سعود کے فضائی اور زمین حملے، درجنوں نہتے مسلمان شہید


یمن میں آل سعود کے فضائی اور زمین حملے، درجنوں نہتے مسلمان شہید

یمن میں آل سعود کے اتحادی افواج کے حملوں میں درجنوں نہتے مسلمان شہید یا زخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یمن کے ساحلی شہر حدیدہ پر آل سعود کے اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں کی شدید بمباری جاری ہے جس میں درجنوں نہتے یمنی مسلمان خاک وخون میں غلطاں ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یمنی سرکاری  فوج  اور عوامی رضا کارفورسزنے حدیدہ بندرگاہ پرسعودی حملوں کا منہ توڑ جواب دے رہے ہیں۔

دوسری طرف اتحادی افواج نے لڑاکا طیاروں اوراپاچی ہیلی کاپٹرز کے ساتھ حدیدہ بندرگاہ کا محاصرہ کیا ہوا ہے۔

خبر ایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ بین الاقوامی امدادی تنظیم ریڈ کراس نے متاثرہ علاقوں میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے راستہ دینے کی اپیل کی ہے۔

ریڈ کراس نے یہ اپیل بھی کی ہے کہ فریقین جنگ کے دوران عام شہریوں اور انفرا اسٹرکچر کو نقصان نہ پہنچائیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ لاکھوں یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور ادویات کے فقدان کا سامنا ہے ۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری