گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ، بجلی غائب


گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ، بجلی غائب

گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ کے بعد بجلی بھی غائب ہوگئی ہے۔

 تسنیم نیوز کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع دیامرکے بابوسرٹاپ، ضلع استور کے  نانگا پربت، بٹوگا ٹاپ پر وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے اور سردی میں اضافہ ہوا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں سردی کے اضافے کے ساتھ بجلی کا غایب ہونا معمول کی بات ہے جس کی وجہ سے شہریوں کی مشکلات بڑھ جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے دوسرے صوبوں میں بھی موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں موسم سرد اور خشک ہے، وادی کوئٹہ کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق قلات میں 2، پنجگور میں 8، سبی اور نوکنڈی میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے مختلف شہروں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری