سعودی حکام امریکی ہتھیاروں کے بہروسے پر یمنیوں کا قتل عام کررہے ہیں، الحوثی


سعودی حکام امریکی ہتھیاروں کے بہروسے پر یمنیوں کا قتل عام کررہے ہیں، الحوثی

اسلامی مزاحتمی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی نے یمن میں جنگ بندی اور قیام امن کی امریکی دعوت کو فریب کاری قرار دیتے ہوئے کہا کہ آل سعود امریکی ہتھیاروں کے بہروسے پر ہی یمنیوں کا قتل عام کررہے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی مزاحتمی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی کا کہنا ہے کہ جب بھی امریکی جنگ بندی کی بات کرتے ہیں تو سعودی اتحادی افواج کے حملوں میں اضافہ ہوتا ہے۔

 انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا کہ امریکہ جب بھی امن کی بات کرتا ہے یمن کے خلاف حملوں کا نیا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ یمنی عوام کے خلاف جنگ اور حملوں میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے کیونکہ سعودی حکومت پوری طرح سے امریکی منصوبہ بندی اور ہتھیاروں پر بھروسہ کئے بیٹھی ہے۔

انصار اللہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ یمن جنگ سے امریکہ کو ‎سب سے زیاد اقتصادی فائدہ پہنچ رہا ہےاور اسلحہ کی منافع بخش تجارت کی وجہ سے امریکہ اس جنگ میں سعودی عرب کی حمایت کر رہا ہے۔

 انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ یمنی فوج اورعوامی رضاکار فورس کی استقامت کے نتیجے میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے تازہ حملے بھی ناکام رہیں گے۔

 عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا کہ صوبہ الحدیدہ کے اکثرعلاقے ہمارے کنٹرول میں ہیں اور اس علاقے میں سعودی اور اماراتی اتحاد کو شکست کا منہ دیکھنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا ملک قوم کا دفاع جاری رہے گا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری