پاک بھارت سرحد پر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا جوان شہید


پاک بھارت سرحد پر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا جوان شہید

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے سپاہی ظہیر احمد شہید ہو گئے۔

تسنیم نیوز نے پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے حوالےسے بتایا ہے کہ بھارتی فوج نے تھب سیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ کی،جس کے نتیجے میں سپاہی ظہیر احمد شہید ہو گئے۔

پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیتے ہوئےبھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہیدسپاہی کاتعلق ضلع بھمبرکے گاؤں سلطان پورسے تھا۔

واضح رہے کہ پاک بھارت سرحدوں پر ایک بارپھر کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے چند روز قبل بھی بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک پاکستانی عام شہری جاں بحق ہوگئے تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری