عراق، ایران سے تجارتی تعلقات جاری رکھے گا، وزیراعظم عادل عبدالمہدی


عراق، ایران سے تجارتی تعلقات جاری رکھے گا، وزیراعظم عادل عبدالمہدی

عراق کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ عراق ہرگز ایران کے خلاف پابندیوں کا حصہ نہیں بنے گا۔

تسنیم نیوز کے مطابق عراق کے وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے بغداد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عراق نے امریکی پابندیوں سے استثنی حاصل کرنے کے لئے وسیع پیمانے پر مذاکرات کئے.

 انہوں نے کہا کہ ایران سے متعلق امریکی پابندیوں پر ہمارا مؤقف یورپی یونین، روس، چین اور جاپان کی طرح واضح ہے اورعراق ہرگز ان پابندیوں کا حصہ نہیں بنے گا۔.

عراق کے وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ صورتحال پر امریکی ناظم الامور سے گفتگو ہوئی اور اس کے علاوہ عراق کے سنیئرقانون دان اور ساسی ماہرین امریکی اور ایرانی اعلی حکام سےبات چیت میں مصروف ہیں۔.

وزیراعظم عبدالمہدی نے اس بات پر زور دیا کہ عراق کا مذاکراتی وفد موثر نتیجے پر پہنچنے کے لئے پُرامید ہے جس کا مقصد عراق کی جانب سے ایران کے خلاف کسی بھی پابندیوں کے نظام کا حصہ نہیں بنناہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری