اسرائیل اور فلسطین کشمکش کا خاتمہ کرنا ہماری ترجیح ہے، بن علوی


اسرائیل اور فلسطین کشمکش کا خاتمہ کرنا ہماری ترجیح ہے، بن علوی

عمانی وزیر امور خارجہ یوسف بن علوی نے واضح کیا ہے کہ ان کے ملک نے فلسطین اور اسرائیل کو ایک دوسرے سے قریب لانے کیلئے معاون افکار پیش کئے ہیں البتہ اس کی حیثیت فریقین کے درمیان ثالث کی نہیں ۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق  عمانی وزیر امور خارجہ  نے ’’ المنامہ مکالمہ‘‘ فورم سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کا ملک امریکہ اور اس کے صدر ٹرمپ کی کاوشوں پر انحصار کئے ہوئے ہے ۔ امریکی صدر ’’صدی کے سودے‘‘ کے نفاذ کیلئے کوشاں ہیں ۔

بن علوی نے کہا کہ اسرائیل خطے میں موجود ہے ۔ غالباً اب وہ وقت آچکا ہے کہ اس کے ساتھ دیگر ممالک جیسا برتائو کیا جائے اور اسرائیل اُن امور کی پابندی کرے جن کی پابندی دیگر ممالک کر رہے ہیں ۔

انہوں نے یہ بھی مزیدکہا کہ ہماری ترجیح عرب اسرائیل کشمکش کا خاتمہ اور نئی دنیا برپا کرنا ہے ۔ 

یاد رہے کہ ایران سمیت کئی ممالک نےصہیونی وزیراعظم کے دورہ عمان پر کڑی تنقید کی۔ صہیونی وزیراعظم نے خفیہ طور پر عمان کا دورہ کیا تھا اور دورے کے اختتام کے بعد دورہ کئے جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری