بیرونی قرض پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر میں 9 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی


بیرونی قرض پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر میں 9 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی

ایک ہفتے میں بیرونی قرض اور دیگر ادائیگی پر اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں نو کروڑ اسی لاکھ ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 9 کروڑ اسی لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد مجموعی ذخائر گھٹ کر چودہ ارب چھ کروڑ ڈالر رہ گئے۔

کمرشل بینکوں کے زخائر 1 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کم ہوکر 6 ارب 38 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔

مجموعی طور پر دیکھا جائے تو ذخائر 11 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کمی سے 14 ارب 6 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔

یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے 8 ستمبر کو جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق بیرونی قرضو اور دیگر ادائیگیوں کے بعد ملکی ذخائر 29.3 کروڑ ڈالر کم ہوکر 9 ارب 3 کروڑ ڈالر رہ گئے تھے، گذشتہ رپورٹ میں کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 2 کروڑ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد ذخائر 6 ارب 48 کروڑ ہوگئے تھے۔

یہ بھی یاد رہے کہ حکومت پاکستان کو ملکی معیشت میں بہتری کے لیے مجموعی طور پر 31 ارب ڈالر کی فنانسنگ کی ضرورت ہے کیونکہ رواں مالی سال جاری کھاتوں کا خسارہ ساڑھے اٹھارہ ارب ڈالر تک پہنچنےکا خدشہ ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری