انتہا پسندوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، حسن کاظمی


انتہا پسندوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، حسن کاظمی

مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات سید حسن کاظمی نے کہا کہ اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے، انتہاپسندوں سے اسلام کوئی تعلق نہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سید حسن کاظمی نے کہا کہ انتہا پسندوں نے جمہوری احتجاجی حق کو بھی داغدار کر کے رکھ دیا ہے، سابق حکمرانوں کی مصلحت پسندانہ اقدامات کے سبب انتہاپسندوں کو پنجاب سمیت ملک بھر میں کھلی چھوٹ دے کرقوم پر مسلط کیا گیا_

انہوں نے مزید کہا کہ گلی کوچوں میں کفر اور واجب القتل کے فتویٰ دینے والے نیم ملاوں کو لگام نہ دیا گیا تو ملک میں خانہ جنگی دور کی بات نہیں، اسلامی تعلیمات اور اسوہ رسولﷺ سے نابلد لوگوں کے ہاتھوں اسلام کی بھاگ دوڑ دے کر اسلامی تشخص کو پامال کیا جا رہا ہے، اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے، انتہاپسندوں سے اسلام کوئی تعلق نہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری